سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برن میں حکام کے مطابق تہران میں واقع سوئس سفارت خانہ مرحلہ وار انداز میں اپنی سرگرمیاں بحال کرے گا۔
ابتدائی طور پر سفارتی عملے کا ایک مختصر وفد اسی ہفتے تہران پہنچے گا، جہاں وہ مکمل آپریشن کی بحالی کے لیے صورتحال کا جائزہ لے گا۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تہران میں سوئس سفارت خانے کو 11 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے