گرمی کی شدیدلہراورہیٹ ویو، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شیخ،انجینئر اسد،سفیر رضا،احسن عباسی )آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کردی۔
مظفرآباد اور گردو نواح میں اچانک تیز بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،موسلادھار بارش سے سڑکوں، گلیوں میں پانی جمع ہوگیاجبکہ بعض گھروں میں بھی برساتی پانی داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف ایس ڈی ایم اے نےکہاہے کہ شہری بارش کے دوران پرخطر پہاڑی علاقوں میں سفر سے اجتناب کریں ۔
شہر قائد میں موسم نسبتاً گرم ہے اوراس وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جارہا ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاجارہاہے،آج شہرکراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہےاور اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے ۔
جنوبی پنجاب اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے، جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور شدید گرمی سے متاثرہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات؛ملزمان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کا آغاز
ملتان میں ہیٹ ویو کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جہاں 50 سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے،تاہم 26 اور 27 اپریل کو موسم میں بہتری،اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔