9 مئی مقدمات؛خدیجہ شاہ سمیت ملزمان کے ضامنوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی )نو مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد ٹرائل کیلئے عدم پیشی پرملزمان کی ضمانت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاگیا۔
خدیجہ شاہ کے دو ضامنوں کو عدالت نے طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے،خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کرائی تھی،وہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد غائب ہو گئی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے ضامن جہانزیب اور مراد علی کو نوٹس جاری کردیئےجنہوں نے خدیجہ شاہ کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ضمانت دی تھی،عدالت نے دونوں ضامنوں کو 25 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ملزم زین الحسن کے 2ضامنوں کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں،ابوبکر اشرف اور عمران ملزم زین الحسن کے ضامن ہیں،ملزم احمد علی کے ضامن کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں،ضامن عبد الطیف نے ملزم احمد علی کی 2لاکھ کی ضمانت دی تھی۔
ملزم عثمان کے ضامن عدنان اسلم کوبھی نوٹس جاری کیاگیاہے ،ملزم حمزہ کے 2ضامنوں ہاشم اور قاسم کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہوں نے ملزم حمزہ کی 2-2لاکھ کی ضمانت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فارماسسٹ، سائیکولوجسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ،عدالت نے کہا ضامن کی ذمہ داری ہے کہ ملزم عدالتوں میں پیش ہوتا رہے ،ملزمان کے پیش نہ ہونےسےٹرائل کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ۔
عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہاگیاہے کہ ملزم غائب ہو گیا آپ ضامن ہیں کیوں نہ آپ کیخلاف کارروائی کی جائے۔