فارماسسٹ، سائیکولوجسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار

Apr 24, 2026 | 11:48:AM
 فارماسسٹ، سائیکولوجسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)فارماسسٹ، سائیکولوجسٹ اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس کوغیر قانونی قراردے دیاگیا۔
پاکستان میں عطائیت اور غیر مجاز طبی پریکٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پی ایم ڈی سی نے وفاقی وزارتِ قومی صحت کو ایک اہم خط ارسال کردیا، جس میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ یا غیر مجاز افراد کی کلینیکل سرگرمیاں قانوناًقابل قبول نہیں۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ بوجہ عطائیت ملک بھر بالخصوص اسلام آباد اور میر پور خاص میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق فارماسسٹ، سائیکولوجسٹ،اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی کلینیکل پریکٹس غیر قانونی ہے، امراض کی تشخیص، دوا تجویز کرنا اور علاج صرف کوالیفائڈ ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ کا اختیار ہے، صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹ ایلوپیتھک علاج اور سرجریز کر سکتے ہیں،کوئی بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل دوا تجویز نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا خواتین کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ
 پی ایم ڈی سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے اس طرح کی پریکٹس نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال ہے،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو اس طرح کی پریکٹس سے فی الفور روکا جائے۔
۔۔۔۔