پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

Sep 23, 2025 | 20:01:PM
پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم قریشی) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا  جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی  جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔ 

اجلاس میں مفتی محمد احمد صوبائی خطیب اوقاف، مولانا مختار احمد ندیم صوبائی خطیب اوقاف نے شرکت کی،مفتی محمد شفیق اعوان ضلعی خطیب اوقاف، مفتی عمران حنفی ضلعی خطیب اوقاف ،مولانا اعجاز سلیم ضلعی خطیب اوقاف، مفتی کریم خان زونل خطیب اوقاف مفتی اسحاق ساقی خطیب جامعہ مسجد نیلہ گنبد  نے شرکت کی۔

 چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد اعلان کیا۔

 چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

علامہ مختار احمد ندیم نے کہا کہ آخری ٹائم 6 بج کر 55 منٹ تھا،ہمیں اب تک پنجاب سے کوئی شہادت نہیں ملی،چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل الشیخ انتقال کر گئے