سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل الشیخ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض میں ادا کی جائے گی۔ان کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت تمام مساجد میں ادا کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق شیخ عبدالعزیز بن عبدالله آل الشیخ نے نومبر 1940 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 1999 سے سعودی عرب کے اعلیٰ مفتی کے منصب پر فائز تھے، یعنی تقریباً 26 برس تک انہوں نے یہ اہم مذہبی ذمہ داری نبھائی۔
May Allah have mercy on His Eminence the Grand Mufti of Saudi Arabia Abdul Aziz Alay Shaykh, may He grant him residence in the highest Jannah, and place what he offered for Islam and the Muslims on his scale of good deeds.
— ناصر الحنبلي (@NasiralHanbali) September 23, 2025
The eyes shed tears, the heart feels sad but we only… pic.twitter.com/Qr0ISeSy5y
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر،جانیے نئی قیمت کیا؟
ان کی موت کے بعد سعودی عرب اور اسلام کے دیگر ممالک میں شہروں میں تعزیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کی علمی اور روحانی خدمات کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر فتاویٰ دینے، عوامی مسائل اور دینی معاملات پر رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے۔