جناح ہاؤس حملہ کیس، روبینہ جمیل اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

Sep 23, 2023 | 19:10:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس، روبینہ جمیل اور صنم جاوید کی ضمانت منظور
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس، روبینہ جمیل اور صنم جاوید کی ضمانت منظور
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم ہیش رفت، سیاسی رہنما روبینہ جمیل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سیاسی اہم سیاسی رہنما روبینہ جمیل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے جناح ہاوس مقدمہ میں روبینہ جمیل اور صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشان طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر ، قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام ملزمان کی 1 ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔