روپے کی قدر میں بہتری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

Sep 22, 2023 | 18:57:PM
روپے کی قدر میں بہتری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی قدر میں بہتری پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ظاہر ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے قوی امکانات ہیں، آئل کمپنیز کی ورکنگ کے تحت فی لٹر ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے تک کمی ہوسکے گی، آئل کمپنیز کی ورکنگ کے تحت فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 11.98 روپے تک کمی ہوسکے گی، ورکنگ کے تحت ایک لٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.58 روپے تک کمی ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کا آخری روز، سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبر آ گئی

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 5 فیصد سستا ہو چکا ہے، اب 30 ستمبر کو حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کرے گی۔