آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا  پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

Apr 16, 2024 | 10:13:AM
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتطامیہ کی جانب سےناپ تول میں کمی کیخلاف پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک فراہمی کو معطل رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارش سے تباہی، خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔