اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاہینوں کی شاندار پرفارمنس، انعامات کی برسات

May 11, 2024 | 21:24:PM
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاہینوں کی شاندار پرفارمنس، انعامات کی برسات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر،محمد حماد )  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار پرفارمنس پر وزیر کھیل پنجاب  نے قومی ٹیم کیلئے 20 روپے جبکہ میئر کراچی نے فی کس ایک لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا  آخری بار پاکستان 2011 میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا، آج ہونے والے میچ میں جاپان نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 1-4 سے شکست دے دی ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں  رنرز اپ  رہنے پر وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا قومی ہاکی ٹیم کے لئے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان   کیا ہے ، صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ‏جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے سالوں بعد ازلان شاہ کپ کا فائنل کھیلا،پاکستان ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی،حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ‏قوم کی جانب سے آپ کے لئے  داد اور مبارکباد،ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا،حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

دوسری جانب میئر کراچی نے قومی ہاکی ٹیم  کے  ہر رکن کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ،13سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ، مرتضی وہاب  کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے، قومی ٹیم کا سلور میڈل جیت نہ ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے، قومی ٹیم فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھی، فائنل میں جاپان کا مقابلہ اچھا کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہاکی ٹیم کو بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا گیا، وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ،جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائینل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ؛ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ،

عرصہء دراز کے بعد پاکستان نے قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جو کہ انتہائی خوش آئیند ہے،حکومت کھیلوں  بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  مسافر بس پل سے دریا میں گر گئی، 7 افراد ہلاک

ہاکی ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پیغام  جاری کیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم پاکستان نے قوم کے دل جیت لئے ،اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ٹیم پاکستان نے جاپان سے مقابلہ خوب کیا،ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر پاکستان ہاکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔