افغانستان، طوفانی بارشیں اور سیلاب ،60سے زائد افراد جاں بحق

May 11, 2024 | 19:30:PM
افغانستان، طوفانی بارشیں اور سیلاب ،60سے زائد افراد جاں بحق
کیپشن: افغانستان میں سیلاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے صوبے بغلان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے،درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 200 سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہیں جن کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھیج دیئے ہیں،بارشوں سے حادثات سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز کرکٹر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا