سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام

Sep 22, 2023 | 17:51:PM
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا مثبت اختتام ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا مثبت اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس 219 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار 421 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 6.26 ارب روپے مالیت کے 17.28 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 195 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا جبکہ 97 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔