محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چنیوٹ، شرقپور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور /معتدل نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ۔ 22 ستمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ pic.twitter.com/EfsapWnlJj
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 22, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب
جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، جبکہ بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔