پنجاب سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Sep 23, 2023 | 09:04:AM
 پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش ہونے کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔  مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر جم کر بادل برسے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا۔

بارش کے باعث لاہور کے متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی سمیت کئی علاقے بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں مریدکے، سانگلہ ہل، صفدر آباد، کاہنہ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، آج اور کل بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے بیٹے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پنجاب میں مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد،سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے،جبکہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور فیصل آباد  میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔