کرینہ کپور کا معروف بالی ووڈ اداکار وں کے ساتھ کام کرنے سے انکار۔۔ وجہ کیا بنی ؟ جانیے

Sep 23, 2021 | 16:35:PM
کرینہ کپور کا معروف بالی ووڈ اداکار وں کے ساتھ کام کرنے سے انکار۔۔ وجہ کیا بنی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے وہ معروف ترین اداکار جن کے ساتھ کام کرنے پر کرینہ کپور نے صاف انکار کر دیا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جو اپنے فلمی کیریئر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ’بیبو‘ کے نام سے شہرت پانے والی کرینہ کپور نے ماضی میں کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا جس کی وجوہات بھی دلچسپ ہیں۔
کرن جوہر کی ایک فلم کے لئے جب کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ اس فلم میں اداکار عمران ہاشمی ہیں جن کا اچھے الفاظ میں کبھی ذکر نہیں کیا جاتا۔
کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں کرینہ کپور سے اداکار جان ابراہم کے ساتھ فلم میں اداکاری کا سوال کیا گیا تو کرینہ کپور نے یہ وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا کہ جان ابراہم کا فلمی تجربہ بہت کم ہے۔ مداحوں نے کرینہ کپور اور جان ابراہم کو کبھی سکرین پر ایک ساتھ نہیں دیکھا۔

 ہدایتکار آنند ایل رائے نے فلم ’زیرو‘ کے لئے شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما سے پہلے کرینہ کپور کو آفر دی لیکن اداکارہ نے اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے آفر ٹھکرا دی۔
 بالی ووڈاداکار شاہد کپور اور کرینہ کپورنے فلم اڑتا پنجاب کے بعد آخری بار سکرین پر ایک ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ میں نظر آئے۔ اس فلم کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ کرینہ کپور شاہد کپور کے ساتھ آئندہ کبھی کام نہیں کریں گی اور اس کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔


 کرینہ کپور اور رنبیر کپور کو ایک فلم ڈرامے کے لئے آفر کی گئی لیکن کرینہ کپور نے اس سے انکار کر دیا جس کی وجہ کہانی کا دلچسپ نہ ہونا تھی کیونکہ کرینہ کپور کو کسی دھماکے دار کہانی کی تلاش تھی۔
 کرینہ کپور کو ہریتک روشن کی فلم ’اگنی پتھ‘ میں آئٹم نمبر کی پیش کش کی گئی تھی، تاہم اداکارہ نے اس سے صاف انکار کیا۔
 یہ افواہیں بھی عام تھیں کہ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن کپور نے ایسا کیا میسج کیا کہ پڑھ کر ملائیکہ اروڑہ شرم سے لال ہو گئیں