وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا،بڑے فیصلوں کاامکان

Oct 23, 2025 | 10:36:AM
وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج ہوگا،بڑے فیصلوں کاامکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی امور پر غور ہو گا۔
پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیزفائر معاہدے کے بعد کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر
اجلاس کے دوران وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔