عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر

Oct 23, 2025 | 10:06:AM
عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہونےوالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں 4  درخواستیں دائر کی گئی ہیں جنہیں ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر گوہرنے کہاکہ درخواست دی ہے اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بےکار ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جوا ایپ کی تشہیر؛ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر الیکشن شیڈول ہوچکا ہے ، ان کی درخواست ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس مقرر کیا جائے ۔