آسٹریلیا کی اینا بیل انگلینڈ کیخلاف آل راونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویمن ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی اینا بل نے آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، انھوں نے 98 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے ۔اوپننگ بلے باز ایمی جونز نے 26گیندوں پر 18رنز کی اننگز کھیلی ، ٹیمی نے 105 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔
ہیتھر نائٹ نے 27 گیندوں پر 20 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے، سیور برنٹ نے 14 گیندوں پر 7 سکور کیے، صوفیا نے 48 گیندوں پر 22 رنز بنائے ۔
یما لیمب نے 10 گیندوں پر 7 رنز بنائے جبکہ الائس کیپسی نے 32 گیندوں پر 38 سکور کیے جس میں 5 چوکے شامل تھے،چارلی ڈین نے 26، صوفی نے 10، لینسی سمتھ نے 3 اور لیونل بیل نے 2 سکور کیے، آسٹریلیا کی جانب سے اینا بیل نے 3، صوفی اور گارڈنر نے 2-2 اور الانا کنگ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
کینگروز نے ہدف 4 وکٹوں پر 40 اوورز 3 گیندوں پر حاصل کر لیا، گارڈنر نے 73 گیندوں پر 104 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے شامل تھے، اینا بیل نے 112 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلی جس میں 1 چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔
مونی نے 20، ایلس پیری نے 13، جارجیا وول نے 6، لیچ فیلڈ نے 1سکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے لورین بیل اور صوفی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئو کیا جبکہ لینسی سمتھ نے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کی اینا بیل سودر لینڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :