1169 گیندوں کے بعد پہلا چھکا

Oct 23, 2023 | 16:17:PM
  1169 گیندوں کے بعد پہلا چھکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں   1169 گیندوں کے بعد پہلا چھکا  جڑ دیا ۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے رواں سال  1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق کی جانب سے چھکا لگایا گیا۔

عبداللہ نے افغان بولر نوین الحق کو چھکا لگایا۔بعدازاں عبداللہ نے ہی افغان بولر مجیب الرحمان کی گیند پر رواں سال پاورپلے میں دوسرا چھکا لگایا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے یعنی ابتدائی 10 اوورز کے دوران چھکا نہیں لگایا تھا۔