یونان: تماشائی کی شرارت، پلیئر زخمی 

Oct 23, 2023 | 15:42:PM
 یونان میں فٹبال گراؤنڈ میچ کے دوران تماشائی کی شرارت مہنگی پڑ گئی۔  آتشبازی پھینکنے سے پلیئر زخمی ہوا جس کے بائث اُسے ہسپتال پہنچا کر مقابلہ منسوخ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یونان میں فٹبال گراؤنڈ میچ کے دوران تماشائی کی شرارت مہنگی پڑ گئی،   آتشبازی پھینکنے سے پلیئر زخمی ہوگیا۔ 

فٹبال کی مقامی کلب ٹیموں اولمپیاکوس اور پیناتھینائیکوس کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر تھا۔ ہاف ٹائم میں شرارتی تماشائی نے آتشبازی گراؤنڈ میں پھینکی جوکہ حریف ٹیم کے کھلاڑی پر گری جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کرکٹر محمد عامر غزہ کے حالات پر آبدیدہ

اُنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا ساتھ ہی کھلاڑیوں کے احتجاج پر میچ ختم کر دیا گیا۔