کرکٹر محمد عامر غزہ کے حالات پر آبدیدہ

Oct 23, 2023 | 15:23:PM
غزہ پر مسلسل دو ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں سے ماں کو کھو دینے والی فلسطینی بچی کے آنسوؤں نے کرکٹر محمد عامر کو بھی آبدیدہ کردیا۔    
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ پر مسلسل دو ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں سے ماں کو کھو دینے والی فلسطینی بچی کے آنسوؤں نے کرکٹر محمد عامر کو بھی آبدیدہ کردیا۔    

اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطین کے ہسپتال، مساجد اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہولناک ویڈیوز اور تصاریر نے تمام امت مسلمہ کے دلوں کو چیر دیا ہے۔ اس دردناک لمحات میں معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہی کرکٹر محمد عامر نے بھی فلسطین کیلئے اپنے دکھ بھرے الفاظ کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد عامر نے ویڈیو شیئر کی  ہے جس میں ایک بچی اسرائیلی بمباری کے بعد اپنی ماں کو کھودینے سے بلک بلک کر رو رہی ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کرکٹر نے لکھا کہ 'میری 3 بیٹیاں ہیں میں اس بچی کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کو کلین چٹ مل گئی

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھودینے والی بچی کی ویڈیو فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’فلسطینی بچی اسرائیلی فوج کی بمباری میں اپنی والدہ سے محروم ہوگئی ہے۔ ہسپتال سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں بچی کو بلک بلک کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بار بار اپنی ماں کو پکارتی نظر آرہی ہے جبکہ اس دوران ایک شخص مسلسل اس بچی کو دلاسہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔