چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی، پی سی بی سے درخواست کردی

Oct 23, 2021 | 14:53:PM
چاچا کرکٹ، دبئی
کیپشن: چاچا کرکٹ دبئی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چاچاکرکٹ پاک بھارت میچ دیکھنے یو اے ای پہنچ گئے مگر افسوس انہیں میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی، چاچاکرکٹ نے پی سی بی سے کرکٹ میچ کی ٹکٹ کیلئے درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ بھی دبئی پہنچے ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے علاوہ پاکستان کے دیگر میچز بھی دیکھیں گے۔چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔


دبئی روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ 53 برس سے کرکٹ کے کھیل میں پاکستانی کھلاڑیوں اور کرکٹ کے تماشائیوں کو میچ کے دوران تفریح فراہم کرنے کی وجہ سے پہچان بن چکی ہے، سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے۔
یہ بھی پڑھیں:دلہے کو دیکھتے ہی دلہن خوشی سے چلااٹھی ۔۔۔پھر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل