" ہم کوئی بھکاری نہیں"۔۔۔ڈاکوئوں کی انا جاگ اٹھی

Oct 23, 2021 | 10:49:AM
ڈاکوئوں کی انا جاگ اٹھی
کیپشن: ڈاکو، فائل فوٹو

(مانیٹرنگ ڈیسک)" ہم کوئی بھکاری نہیں" ڈکیتوں کو اپنی طرف آتا دیکھ کر شہری کی طرف سے زمین پر پھینکا موبائل ایک ڈاکو نے اٹھا کر واپس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر نائن ڈی میں ایک شہری گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا ہو کرموبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اچانک سے موٹر سائیکل پر سوار دو اسٹریٹ کریمینلز آگئے جن میں سے ایک سٹریٹ کریمینل موٹر سائیکل سے اتر کی شہری کی جانب بڑھنے لگا تو شہری نے موبائل فون زمین پر پھینک دیا۔

 واضح رہے ڈاکوؤں نے فون اٹھایا اور یہ کہتے ہوئے واپس کردیا کہ ’کریمینل ہیں بھکاری نہیں‘ اور پھر موقع  سے فرار ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:    سینئر القاعدہ رہنما امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق