فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کیوں ناکام ہوئی؟فرحان سعید نے  وجوہات بتا دیں

Nov 23, 2025 | 15:26:PM
فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کیوں ناکام ہوئی؟فرحان سعید نے  وجوہات بتا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنی فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کی ناکامی کی وجوہات بتا دیں۔
فرحان سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی پروڈیوس کردہ فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کی ناکامی سے متعلق کھل کر بات کی اوربتایاکہ فلم کے ساتھ مکمل وابستگی نہ ہونے اور ٹیم میں پیشہ ورانہ مسائل کی وجہ سے پروجیکٹ ناکام ہوا۔ 
انہوں نے بتایا کہ ایمان علی کو پروجیکٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن کاسٹنگ بالکل غلط تھی، ہم نے سکرین ٹیسٹ کیے، لیکن کچھ مسائل سامنے آئے، فلم کی شوٹنگ خاص طور پر ننکانہ صاحب میں منفی دو ڈگری میں مشکل تھی۔
فرحان سعید نے مزید کہا کہ بعض لوگ غیر پیشہ ورانہ رویہ رکھتے تھے، جیسے سیٹ پر دیر سے آنا یا نخرے کرنا اور یہ فلم کی کامیابی میں رکاوٹ بنی۔
فرحان نےفلم کی کاسٹ میں شامل، گلِ رعنا، سہیل، سمیعہ ممتاز اور راحیلہ آغا کو ان کی لگن اور محنت کے لیے سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ اگر دوبارہ موقع ملے تو وہ اس فلم میں شامل کاسٹ کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے اور فلم میں کئی چیزیں خصوصاً کاسٹنگ بدلنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیامیں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
 انہوں نےمزاحیہ اندازمیں کہا کہ فلم واقعی ٹچ ہوگئی اور پروجیکٹ میں متعدد مسائل اور غلطیاں تھیں، جس کی وجہ سے فلم کامیاب نہیں ہو سکی۔