ملائیشیامیں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملائیشیاکی حکومت نے اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر افرادکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی لگانے کااعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر e-KYC سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات جیسے MyKad، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔
کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بُلِنگ اور دوسری خطرناک صورتِ حال بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:8سال تک بجلی فری ،نیا سسٹم متعارف
فہمی فاضل کے مطابق یہ اقدام آن لائن سیفٹی ایکٹ کے دائرے میں ہے جو 1 جنوری 2026 کو نافذ ہوگا۔