جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ

Nov 23, 2025 | 08:34:AM
جی 20 اجلاس: فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جی 20 کے سربراہی  اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو کے تنازعات کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی 20 کا 2 روزہ  سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

پہلے روز کے بعد مشترکا اعلامیہ میں فلسطین، سوڈامن، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا اور اقوام متحدہ منشور کے مطابق ان تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں دنیا میں اہم معدنیات کی سپلائی کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

امریکا نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اجلاس میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیراعظم مودی اور دیگرعالمی رہنما شریک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ،سخت سکیورٹی انتظامات

 رواں برس جی 20 اجلاس کی تھیم یکجہتی، مساوات اور پائیداری ہے اور  یہ  2 روزہ اجلاس پہلی بار جنوبی افریقا میں ہوا ہے۔