کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی لینڈنگ، وجہ جانیے

Nov 23, 2023 | 13:09:PM
کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی لینڈنگ، وجہ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، معائنہ کرنے پر خاتون مسافر مردہ پائی گئی۔

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئر لائن انڈیگو کے طیارے نے میڈیکل لینڈنگ کی، لینڈنگ خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کی گئی، کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ آگیا

طیارے نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا، جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا، طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں میں آپنی منزل کی طرف روانہ ہوا.