یو اے ای نے 2024 کی تعطیلات کا اعلان کردیا

Nov 23, 2023 | 11:57:AM
یو اے ای نے 2024 کی تعطیلات کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کیلئے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا،عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے، فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز  متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ 2024 کی مزید تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبیؐ، 2 اور 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں،متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ہلچل۔۔۔ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی