پاک فوج میں دونوں تقرریاں 2 مختلف دنوں میں ہو سکتی ہیں، اسحاق ڈار

Nov 23, 2022 | 22:16:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاک فوج، اہم تعیناتیوں، دونوں تقرریاں،
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے کہاہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تقرر 27 نومبر سے پہلے ہو جائے گا،دونوں تقرریاں 2 مختلف دنوں میں بھی ہوسکتی ہیں ، امید ہے 28 نومبر تک ساراپراسس مکمل ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر نے آرمی چیف تقرر میں رکاوٹ کی کوشش کی تو پلان بی موجود ہے، جنرل عاصم منیر کی 27 نومبر کو ریٹائرمنٹ پر حل بھی موجود ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، تمام ادائیگیاں بروقت ہو جائیں گی،ان کاکہناتھا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر