فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 23, 2022 | 21:17:PM
سپریم کورٹ، فیصل واوڈا، تاحیات نااہلی، درخواست سماعت کیلئے مقرر،
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گے جبکہ عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل ووڈا نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پر اتحادی جماعتوں کا اعتمادکااظہار، اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار دیدیا