ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح، سعودی عرب میں آج عام تعطیل

Nov 23, 2022 | 14:58:PM
 ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح، سعودی عرب میں آج عام تعطیل
کیپشن: سعودی عرب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی فتح کے بعد سعودی عرب میں آج عام تعطیل ہے۔

فٹ بال کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں، سعودی عرب نے منگل کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے دی۔ اس شکست کے بعد جہاں فٹ بال کے زیادہ تر شائقین حیران ہیں، وہیں سعودی عرب اس تاریخی فتح سے خوش ہیں۔

اس اہم موقع پر شاہ سلمان نے بدھ کو مملکت سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔