آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ گیریژن کا الوداعی دورہ

Nov 23, 2022 | 00:02:AM
آئی ایس پی آر ، آرمی چیف, جنرل قمر جاوید باجوہ , کوئٹہ گیریژن , الوداعی دورہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری،آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور افسروں،جوانوں سے بات چیت کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے کوئٹہ کور کی کوششوں کی تعریف کی، سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور امدادی کاموں میں افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کا افتتاح کیا،یہ کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم 120 بستروں کی پہلی کارڈیک سہولت  ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کرے گا،آرمی چیف نے صدر پاکستان کی جانب سے یو پی اے پی کے ڈائریکٹر ایچ ای عبداللہ خلیفہ سعید الغافیلی کو ستارہ قائداعظم سے نوازا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی اور طلباء کے افسروں سے بھی بات چیت کی۔