جی بی اے2 گلگت2 کے نتائج پر پیپلز پارٹی کا احتجاج  ،گاڑیاں نذر آتش

Nov 23, 2020 | 16:13:PM
جی بی اے2 گلگت2 کے نتائج پر پیپلز پارٹی کا احتجاج  ،گاڑیاں نذر آتش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے ایک سرکاری دفتر اور 2 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔پولیس کے مطابق  ریور ویو روڈ اور مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں جبکہ کشیدہ صورتحال کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

 
دوسری جانب گلگت بلتستان سے   پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرحلقہ 2 سےدھاندلی کےثبوت خود غائب کر رہے ہیں، فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا رزلٹ جاری نہیں ہوگا۔

سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا کردار ادا کر رہےہیں، چیف الیکشن کمشنر کے رویئے سے گلگت بلتستان میں نقصِ امن کاخدشہ ہے۔