ویڈیو:’’ٹرمپ کو یہاں سے نکالو‘‘ نیو یارک ریلی میں امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے

May 23, 2026 | 10:34:AM
ویڈیو:’’ٹرمپ کو یہاں سے نکالو‘‘ نیو یارک ریلی میں امریکی صدر کیخلاف نعرے لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیویارک میں ریلی سے خطاب کے دوران امریکہ کے صد ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران کئی بار لوگوں نے ان کےخلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔ بعد افراد نے کہا کہ  ٹرمپ کو یہاں سے نکال باہر کرو۔

ایک بار صدر ٹرمپ چڑ گئے اور کہا کہ جاؤ گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ، پھر کسی کو حکم دیا کہ تقریر کےدوران مداخلت کرنیوالے اس شخص کو گھر میں اس کی ممی کے پاس لے جاؤ۔

مزید پڑھیں:کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک

 صدر ٹرمپ نے کچھ دیر انتظارکیا پھر بولے کہ یہ شخص جو کچھ نہیں کہہ رہا وہ یہ ہے کہ اس کی امی یہ سب کچھ ٹی وی پر دیکھ رہی ہیں اور اسے انجوائے کر رہی ہیں۔

 اسی ریلی کےدوران صدر ٹرمپ نے اپنے علمی امتحان کا بھی دلچسپ قصہ سنایا۔ 

امریکی صدر نے شرکا کو بتایا کہ انہیں کئی بڑے ہندسوں کو زبانی ضرب، تقسیم، نفی اور حاصل کو پھر ضرب دینے کا کہا گیا تھا اس کے باوجود ان کاجواب درست تھا۔

جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ وہ 20  سال سے یہ امتحان لے رہا ہے اور کبھی نہیں دیکھا کہ کسی شخص نے اتنا درست جواب دیا ہو۔