کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نئی دہلی میں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔
ان کے مطابق وہ کئی بار اکاؤنٹ ریکور کرنے کی کوشش کر چکے ہیں، لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نوجوانوں کی اس نئی تحریک نے انٹرنیٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں ایک بڑا مقام بنا لیا ہے۔
ابھیجیت دیپکے کے مطابق نہ صرف ان کا ذاتی اکاؤنٹ بلکہ پارٹی کا بیک اپ انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی عارضی طور پر ہٹا دیا گیا تھا، جسے بعد میں بحال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ اپنے بیٹے کی شادی میں نہیں جائیں گے، صدر نے وجہ بتا دی