بھارتی صحافی کو شرمندگی کا سامنا ، پاکستان کا قرض پروگرام آن ٹریک ہے،IMFترجمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی صحافی کو آئی ایم ایف ترجمان جولی کوزیک کے ہاتھوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام آن ٹریک قرار دے دیا۔
بھارتی صحافی کے سوال پر آئی ایم ایف ترجمان جولی کوزیک نے کہا پاکستان کو قسط جاری کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ نے باہمی رضا مندی سے کیا،پاکستان نےتمام معاشی اہداف حاصل کیے۔قرض پروگرام پاکستان میں صرف زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے ہے۔ پاکستان کے لیے 9 مئی کو قرض کے قسط جاری کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیاْ جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت حالیہ کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرلیں گے،پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بڑا دکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ،سلامتی کونسل نے خضدار دہشتگردی کے واقعے کو بزدلانہ اور قابل نفرت قرار دیدیا