پنجابی زبان کے معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے

May 23, 2025 | 12:41:PM
پنجابی زبان کے معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجابی زبان کے معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے۔

تجمل کلیم کوادبی حلقوں میں استاد کلیم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا،وہ پنجابی شاعری میں اپنے منفرد انداز اور گہرے فکری اظہار کے باعث نہایت معتبر مقام رکھتے تھے۔

ان کی شاعری میں روایت، مزاحمت، درد اور عوامی احساسات کا حسین امتزاج ملتا ہے،ان کی کئی مشہور کتب میں برفاں ہیٹھ تندور (1996)، ویہڑے دا رکھ (2010)، ہان دی سولی (2012)، اور چیکدا منظر (2017) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اورہمایوں سعیدکی"لو گُرُو" کے ٹریلر کی ٹائمزاسکوائر پرسکریننگ

تجمل کلیم ناصرف پاکستان بلکہ سکھوں اور پوری دنیا میں پنجابیوں میں الگ مقام رکھتے تھے، سکھوں کی بڑی تعداد بھی ان کے چاہنے والوں میں شامل تھی۔