سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالربھی سستاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا،سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز پہلے سیشن میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی،تاہم کاروباری دن کے اختتام پرانڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا عالمی برادری سے مودی کے اشتعال انگیز بیانات کا لوٹس لینے کا مطالبہ
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔