پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے 9ویں ایڈیشن کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

May 23, 2023 | 22:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد رضا) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے 9ویں ایڈیشن کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز کیلئے لیجنڈری انضما م الحق، محمد اکرم اور کامران اکمل کی زیر نگرانی ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔  

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے، لیجنڈری انضمام الحق، محمد اکرم اور کامران اکمل پرمشتمل سلیکشن پینل نے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے, سپر سٹار محمد حارث بھی اس موقع پر موجود تھے.

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  انضمام الحق نے کہا کہ" خیبر پختونخواہ اور پشاور سے گزشتہ دس سال میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا اور یہاں کے نوجوان کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔"