بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں ڈائریکٹ معاہدہ پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

May 23, 2023 | 16:32:PM
بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں ڈائریکٹ معاہدہ پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) بابراعظم سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈائریکٹ معائدہ پانے والے پہلے پاکستان بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں ڈائریکٹ معاہدہ پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ، انہیں کولمبو کی ٹیم میں نمائندگی مل گئی ہے.

اٹھائی سالہ اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ لنکن پریمیئر لیگ 2023 میں ڈائریکٹ معاہدہ پانے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں، بابر اعظم کو کولمبو کی ٹیم نے اپنا حصہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف

لیگ کھیلنے والے تمام کرکٹرز کی بولی گیارہ جون کو شیڈول ہے جبکہ لنکن پریمیئر لیگ کا انعقاد  31 جولائی سے 22 اگست تک ہو گا۔