بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف

May 23, 2023 | 16:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے۔

ایشیا کپ میزبانی کا معاملہ، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے، پاکستان میں اگر دنیا بھر کی ٹیمیں آ کر کھیل رہی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پاکستان کو ایشیاکپ بھارت کے بغیر ہی کرا دینا چاہیے، ہمیں پہلے کی طرح اب بھی پاکستان میں ہی ایشیا کپ کرانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر احسان اللہ خان نے نکاح کرلیا

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا دیا تھا۔ ہائبرڈ ماڈل میں پانچ ایشیائی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی جبکہ بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔