حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرےگی ،اسحاق ڈار 

May 23, 2023 | 00:05:AM
حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرےگی ،اسحاق ڈار 
کیپشن: اسحاق ڈار بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کی کوشش کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ اجلاس ہوا،بجٹ 2023-24 کی تجاویز پر غور کیا گیا ،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور معاون خصوصی طارق پاشا نے اجلاس میں شرکت کی،چیئرمین ایف بی آر نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کی کوشش کرے گی ،ٹیکس نظام میں ہم آہنگی لائی جائے گی ،تمام شعبوں سے مساوی سلوک کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے واضح کر دیا