میرے پاکستان میں 8 آپریشن ہوئے۔۔شہباز شریف یہیں رہیں۔ بہترین علاج کرینگے ۔۔یاسمین راشد

May 23, 2021 | 18:48:PM
میرے پاکستان میں 8 آپریشن ہوئے۔۔شہباز شریف یہیں رہیں۔ بہترین علاج کرینگے ۔۔یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ میرے آٹھ آپریشن ہوئے اور سب پاکستان میں ہوئے، شہبازشریف کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان میں رہیں یہاں ان کا بہترین علاج ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ میرا تمام علاج پاکستان میں ہی ہو رہا ہے اور میں 81 سال کی عمر میں بھی چل پھر رہی ہوں تو اس کا مطلب ہے پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز موجود ہیں۔اس لیے شہباز شریف سے بھی کہتی ہوں پاکستان میں ہی رہیں آپ کا بہترین علاج ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ۔۔بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے: شوکت ترین