آنگین التان المعروف ’ارطغرل غازی‘ گالفر بن گئے، ویڈیو وائرل

May 23, 2021 | 10:44:AM
 آنگین التان المعروف ’ارطغرل غازی‘ گالفر بن گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترک ٹیلی ویژن سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے آنگین التان گالفر بن گئے۔ 

انگین آلتان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گالف کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گالف کی گیند کو ماہرانہ انداز میں شاٹ لگا رہے ہیں، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کھیل کو کافی بہتر انداز میں جانتے ہیں۔  انگین آلتان کے نئے تاریخی ڈرامے ’بارباروس‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
  علاوہ ازیں انھوں نے اپنے گالف کلب کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ انگین آلتان کی جانب سے اپنی زندگی کا دوسرا رخ پیش کرنے والی یہ پوسٹ مداحوں کو بھا گئی اور انھوں نے اسے خوب پسند کیا اور سراہا۔