موسم کی پھر انگڑائی ،جاتی سردی کو بریک، پنجاب بھر میں بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ اورپنجاب کےمختلف شہروں میں شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور ، فیصل آباد میں جل تھل، کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ، بجلی کا نظام درہم برہم۔ گندم کی تیار فصل بھی متاثر ۔ بنوں ،صوابی ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم
کمالیہ، لودھراں، بھکر، خیرپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں بادلوں کی گھن گرج اور برستے اولوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جل تھل ایک ہوگیا، فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سندھ کے علاقوں سکھر، شہداد کوٹ میں بارش سے گندم اور سرسوں کی کھڑی فصلیں متاثر ہو گئیں، جبکہ تنگوانی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔