مونٹریال میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کینیڈا کے شہر مونٹریال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مونٹریال کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جو 2021 سے فورس میں خدمات انجام دے رہا تھا، واقعے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت مائیکل کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لینے کی کوشش کی اور جوابی کارروائی کے دوران مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور حملہ آور کے ممکنہ مقاصد کا تعین کیا جا سکے، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات