مہنگائی سے کم آمدنی والا طبقہ شدید پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد) مہنگائی کے باعث کم آمدنی والا طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گھی، آئل، چاول اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں گھی درجہ اول 600، درجہ دوم 545 جبکہ درجہ سوم 470 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کیخلاف لاہور میں آج جنرل ہولڈ اپ
اس کے علاوہ دودھ، دہی اور گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔
شہریوں کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر ہے، تاہم بازاروں میں دودھ 240 سے 250 روپے فی لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔