حج 2027 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد افراد کا اندراج

Jun 23, 2026 | 08:51:AM
حج 2027 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد افراد کا اندراج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج آپریشن کو مکمل طور پر پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت آن لائن پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ابتدائی 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 124 افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی، جبکہ 30 ہزار سے زائد صارفین نے پورٹل پر اپنے اکاؤنٹس بھی بنا لیے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیموں کے تمام عازمین کے لیے لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر کا آج دورہ پاکستان، اہم ملاقاتیں شیڈول

 درخواست گزاروں کو فیملی گروپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پری رجسٹریشن کے دوران ڈیجیٹل تصویر اور شناختی کارڈ یا ب فارم فراہم کرنا ضروری ہوگا، قابلِ استعمال پاکستانی پاسپورٹ کی شرط آئندہ مرحلے میں لازمی قرار دی جائے گی۔