موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ملک کے مختلف حصوں میں بادل کھل کر برس پڑے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا،راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔محکمہ واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔
محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقوں آئی آئی چند دیگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریو ں کیلئے بری خبر، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید اضافہ
آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے کی توقع ہے،پوٹوہار ریجن اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخواہ میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان ،مری اور گلیات،گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
شدید بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،کشمیر، مری، گلیات، مانسہرہ میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ الرٹ رہیں۔