لاہور میں مکان کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لکھوڈیر رنگ روڈ پر گھر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ لاہور کے علاقے لکھوڈیر رنگ روڈ سے ایک گھر کی چھت گرنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سے 3 افراد کو زندہ نکالا، ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے بھارت کو مزہ چکھا دیا
یاد رہے کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران طوفانی بارشوں کے بعد ملک بھر میں کمزور عمارتوں اور گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات تسلسل سے رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں ہفتے کے دوران لاہور میں مکان کی چھت گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کمزور عمارتیں اور گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔